ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تحفظ شریعت کے کامیاب اجلاس کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا

تحفظ شریعت کے کامیاب اجلاس کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا

Mon, 26 Dec 2016 13:22:19  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل (ایس او  نیوز)26ڈسمبر:  بھٹکل میں تحفظ شریعت کے کامیاب اجلاس منعقد کئے جانے کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے  جملہ معاونین کا شکریہ ادا کیا ہے ، ۔ مجلس اصلاح وتنظیم   کے پروگرام ہال میں منعقد ایک شکریہ کی نشست   صدر تنظیم مزمل قاضیا کی صدارات میں منعقد کی گئی تھی  جسکا آغاز مولانا ارشاد نائطے ندوی کی تلاوت سے  ہوا ۔ پروگرام میں  بھٹکل میں منعقد تحفظ شریعت  ت اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے تنظیم نے اپنے جملہ معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔  جنرل سکریڑی مجلس   اصلاح وتنظیم نے اپنے خطاب میں  کہا کہ  تنظیم  کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بھٹکل کے مختلف اسپورٹس کلبوں کے نوجوانوں نے اپنی طرف سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا  ہے ہم ان سب کے شکر گزار ہیں ۔ بطور خاص انہوں نے کہا کہ جن میں اسٹیج سجانا اور پنڈال تیار کرنا ، مائک سسٹم  ارینج کرنا،پارکنگ کے لئے نظم کرنا اور اجلاس کے دوران کھانے پینے کا نظم کرنا ، مہمانوں کو کھلانا پلانا اور مہمانوں کو مختلف ائر پورٹس سے لانا اور پہنچانا  وغیرہ  جسیے اہم امور بھٹکل کے مختلف اسپورٹس کلبوں نے اپنے صرفے سے انجام دیا تھا اس پر تنظیم سب کا فردا فردا شکریہ ادا کرتی ہے۔اس پروگرام  کو براہ راست نشر کرنے  پر تنظیم نے مقامی میڈیا  کی سراہنا کی اور ان کا بھی  شکریہ ادا کیا ۔عمائد ین شہر اور ذمہ داران کی موجود گی میں منعقد ہوئے اس پروگرام میں تمام لوگوں بالخصوص اجلاس عام کے لئے لوگوں کو جمع کرنے کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم کےنائب صدرعنایت الہ شاہ بندری کی کوششوں کی سراہنا کی گئی۔  اس موقع پر مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولوی عبد الرقیب ایم جے ، صدر تنظیم مزمل قاضیا اورانتظامی امور کے سکریٹری سید یاسر برماور ندوی نے بھی موقع کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے لئے بھٹکل کے جملہ اسپورٹس سینٹرس بشمول فیڈریشن نے جوقابل قدر کوشش کی ہے تنظیم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ تعاون کمیٹی  نے تمام لوگوں کا تعاون ملنے پر خوشی کا اظہہار کرتے ہوئے جملہ اسپورٹس کلب ، فیڈریشن ، میڈیا اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس نشست میں قائد قوم اور سرپرست تنظیم ایس ایم سید خلیل الرحمن سمیت دیگر اہم لوگ موجود تھے ۔


Share: